اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Election کانگریس 110 سیٹوں پر کامیابی ہوگی، بابا صدیقی کا دعویٰ - کانگریس کے رہنما بابا صدیقی

مہاراشٹر کانگریس کے رہنما بابا صدیقی نے احمدآباد میں کانگریس کے کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران کہاکہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس 110 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ Gujarat Assembly Election 2022

کانگریس 110 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی
کانگریس 110 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی

By

Published : Dec 2, 2022, 1:05 PM IST

Updated : Dec 2, 2022, 7:57 PM IST

احمدآباد:گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے ساتھ 5 دسمبر کو دوسرے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کی تیاریاں زور شور جاری ہیں۔ حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام ایوزیشن پارٹیوں نے پہلے مرحلے کی کمی کو دوسرے مرحلے کی پولنگ میں پوری کرنے کے ارادے سے انتخابی مہم میں اپنی اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ Congress Leader Baba Siddique Says Congress Will Perform Well In Gujarat Assembly Election 2022

کانگریس 110 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی

اسی درمیان مہاراشٹر کانگریس کے رہنما بابا صدیقی نے احمدآباد میں کانگریس کے کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران کہاکہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس 110 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ احمدآباد کے جمال پور کھاڑیہ سے کانگریس کے امیدوار عمران کھیڑا والا کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران مہاراشٹر کانگریس کے لیڈر بابا صدیقی بھی گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی کارکردگی کو لے کر پرامید ہیں۔ کانگریس کے رہنما بابا صدیقی سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ گجرات میں مودی ماڈل پوری طرح سے ناکام رہا ہے۔ مودی ماڈل صرف نیوز چینلوں تک محدود رہا۔ اسی بنیاد پر گجرات اسمبلی میں کانگریس کو کامیابی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Gujarat Assembly Elections 2022 گجرات میں تبدیلی کی سخت ضرورت ہے، ممتاز پٹیل

انہوں نے کہاکہ گجرات کے لوگ بی جے پی سے اکتا چکے ہیں اور وہ کانگریس کی جانب امید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ کانگریس اس بار 110 سیٹوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا تو گجرات کی سیٹوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے لوگوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ لوگ بھارت جوڑنے میں یقین رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے عام لوگ بی جے پی سے دور ہوتے جارہے ہیں۔Gujarat Assembly Election 2022

Last Updated : Dec 2, 2022, 7:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details