احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر سے شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ ایک طرف ملک کے وزیر اعظم غریب کو پکا مکان دینے کے وعدے کرتے ہیں وہیں دوسری طرف گجرات میں پردھان منتری اواس یوجنا کے تحت گئے گئے مکانان کے حالات خستہ ہیں۔خستہ حال مکان میں رہنے والے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعے 2011 میں وٹوہ علاقے میں 200 کروڑ کی لاگت سے 293 بلاک میں 9500 آواس مکامات تعمیر کرائے گئے تھے۔ 10 سال میں ہی ان مکانات کی حالت ایسی ہو گئی کہ سارے کے سارے مکانات خستہ حال ہو گئے۔ آج وہاں نہ تو ڈرینج کی کوئی سہولیت ہے نہ پانی کی،نہ ہی سڑکوں کی سہولت ہےتو کہیں نہ کہیں 2011 میں یہ جو مکانات بنائے گئے ہیں۔