احمدآباد: کانگریس کمیٹی کے کونسلرز اور اپوزیشن لیڈروں نے احمدآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہوالیات کے فقدان پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا اور احمدآباد کے مئیر کو میمورنڈم بھی سونپا. Congress Protest Against Ahmedabad Corporation
احمدآباد میں طبی سہولیات میں فقدان کے خلاف کانگریس کا احتجاج اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ بی جے پی دور اقتدار میں احمدآباد شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کی بات ہوئی ہے لیکن مانسون کے بعد احمدآباد شہر گڑھا سٹی بن گیا.۔اب مانسون کے بعد احمد آباد شہر بیمار سٹی بن چکا ہے۔ایک طرف بی جے پی حکومت وعدے کرتی ہے دوسری طرف احمد آباد شہر کو سووچھ اور سوستھ رکھنے کے دعویٰ بالکل بے بنیاد ثابت ہواہے۔
انہوں نے کہاکہ اب حالات ایسے ہیں کہ احمدآباد شہر میں سوائن فلو کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔چکن گنیا کے کیسز میں اضافہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہیں ہیں۔عوام ہریشان ہے۔حکومت اور کارپوریشن کو غریب لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔
کانگریس کے کاونسلر اقبال شیخ نے کہا کہ احمدآباد کے تمام کارپوریشن کے ہسپتالوں میں مریضوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں بیمار پڑ رہے ہیں کیونکہ علاقوں میں صاف صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔بارش کے بعد علاقے میں صفائی کا کام نہیں کیا گیا۔ اس کے لئے لوگ مختلف بیماریوں سے متاثر ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Political Crisis راجستھان میں سیاسی بحران کے درمیان کمل ناتھ دہلی طلب
مکتم پورا کے کاونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے کہا کہ بارش کے بعد صاف صفائی کے مناسب انتظامات نہیں ہونے کے سبب لوگ بیمار پڑ رہے ہیں۔اسپتالوں میں مریضوں کی لائن لگی ہوئی ہے ۔وہاں ڈاکٹرز اور دوائیوں کی کمی نظر آرہی ہے۔ Congress Protest Against Ahmedabad Corporation