اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کانگریس کمیٹی کے دفتر کے باہر جشن - گجرات کانگریس کے صدر امت چاوڑا

دفتر کے باہر بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان اپنے ہاتھوں میں کانگریس کا پرچم لہرا کر 'کانگریس زندہ آباد' کے نعرے لگائے۔

گجرات: کانگریس کمیٹی کے دفتر کے باہر جشن منایا گیا
گجرات: کانگریس کمیٹی کے دفتر کے باہر جشن منایا گیا

By

Published : Dec 23, 2019, 11:25 PM IST

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے پالڑی علاقے میں موجود گجرات کانگریس کمیٹی کے دفتر کے باہر جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کا جشن منایا گیا۔

دفتر کے باہر بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان اپنے ہاتھوں میں کانگریس کا پرچم لہرا کر 'کانگریس زندہ آباد' کے نعرے لگائے۔

گجرات: کانگریس کمیٹی کے دفتر کے باہر جشن منایا گیا

اس موقع پر گجرات کانگریس کے صدر امت چاوڑا نے کہا کہ جھارکھنڈ کے نتائج کے بعد صاف ہوچکا ہے کہ ملک کو تقسیم کرنے والی سیاست نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے والی حکومت نہیں چلے گی بلکہ ملک میں آئین کو ختم کرنے والے حکمران ہی نہیں چلیں گے، عوام کی تکلیف کو سمجھنے والے لوگ ہی اب سیاست و حکومت میں چلیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details