گجرات اسمبلی اجلاس کے دوران آج رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے تبدیلی مذہب کے تعلق سے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ دو برسوں میں بڑی تعداد میں مسلم لڑکیوں نے ہندو مذہب اختیار کیا Muslim girls have converted to Hinduism in Gujarat ہے اور ہندو لڑکے سے شادی کی ہے۔
رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے اپنی اسپیچ میں کہا کہ 'جرات میں بھی اقلیتی وزارت ہونی چاہیے اور اقلیتوں کی آبادی کے حساب سے بجٹ میں بھی اضافہ ہونا چاہیے اس کے ساتھ ہی انہوں نے گجرات قانون ساز اسمبلی میں موب لنچنگ پر بھی اپنا موقف رکھا۔
غیاث الدین شیخ نے کہا کہ دو روز قبل احمدآباد کے منی نگر میں مسلم نوجوان کی موب لنچنگ کی گئی اور اب تک اس معاملہ کی شکایت تک درج نہیں کی گئی ہے یہ واقعہ کافی افسوسناک ہم گزشتہ سالوں سے ایک کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں
مزید پڑھیں:
Congress Leader on Religious Conversion: کانگریس رہنما کا تبدیلی مذہب پر بڑا بیان - Muslim girls have converted to Hinduism in Gujarat
گجرات میں 'گزشتہ دو برسوں میں بڑی تعداد میں مسلم لڑکیوں نے ہندو مذہب اختیار کیا ہے Muslim girls have converted to Hinduism in Gujarat اور ہندو لڑکے سے شادی کی ہے۔
کانگریس رہنما کا تبدیلی مذہب پر بڑا بیان
رکن اسمبلی نے گجرات حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اقلیتوں کے لیے 7161 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جس میں سے 2200 لاکھ خرچ ہی نہیں ہوئے جبکہ اس سال حکومت نے 8058 لاکھ روپے اقلیتوں کے لیے مختص کیے ہیں جو اقلیتی آبادی کے لحاظ سے یہ بہت کم ہے تاہم کانگریس ایم ایل اے غیاث الدین شیخ نے گجرات میں اقلیتی وزارت کا بھی مطالبہ کیا۔