ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کی مشہور درگاہ حضرت شاہ عالم سرکار کے دربار میں آج راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل نے چادر پیش کر کے ملک میں امن و امان کے لیے دعائیں مانگی۔
اس تعلق سے شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ آج حضرت شاہ عالم درگاہ میں حاضر ہو کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میرے چاہنے والوں نے میرے لیے منتیں مانگی تھی اور بہت سے لوگ مجھے اس دربار میں ماتھا ٹیکتے دیکھنا چاہتے تھے۔ اس لیے میں یہاں زیارت کرنے آیا۔ میں نے یہاں ملک کے امن و امان و ترقی کے لیے دعائیں مانگی اور حضرت شاہ عالم سرکار کی مزار پر چادر پیش کی۔
احمدآباد: شکتی سنگھ گوہل نے حضرت شاہ عالم سرکار کی زیارت کی
کانگریس کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل نے آج درگاہ حضرت شاہ عالم سرکار کے دربار میں حاضری دی اور چادر بھی پیش کی۔
شکتی سنگھ گوہل نے حضرت شاہ عالم سرکار کی زیارت کی
مزید پڑھیں:مرحوم بی جے پی رہنما سکندر بخت کو خراج پیش کیا گیا
واضح رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات میں کمی آنے کے بعد 11 جون کو گجرات حکومت نے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا اعلان کردیا تھا۔ اسی کے تحت احمدآباد میں واقع حضرت شاہ عالم سرکار کے دروازے کو کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبا تین مہینوں سے نافذ لاک ڈاؤن کو کھول دیا گیا تھا۔