اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت کے بجٹ کھوکھلے اور وعدے جھوٹے: شہزاد خان پٹھان - احمد آباد میونسپل کارپوریشن

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار بی جے پی جھوٹے وعدے کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ Shahzad Khan on Ahmedabad Municipal Corporation Budget

بی جے پی حکومت کے بجٹ کھوکھلے اور جھوٹے وعدے
بی جے پی حکومت کے بجٹ کھوکھلے اور جھوٹے وعدے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 1:40 PM IST

بی جے پی حکومت کے بجٹ کھوکھلے اور جھوٹے وعدے

احمدآباد: احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے سال 2021-22، 2022-23 اور 2023-24 کے بجٹ میں منظور شدہ کاموں کے بارے میں بجٹ جائزہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن میں ہر سال بی جے پی کے عہدیداروں کے ذریعہ بجٹ منظور کیا جاتا ہے۔اس کے بعد بجٹ پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ سال 2022-23 کے بجٹ میں بھی نظر ثانی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے منظور شدہ کاموں کی رپورٹ اور کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے یہ میٹنگ مضحکہ خیز لگ رہی ہے۔ ہر سال کروڑوں روپے کا بجٹ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود عوامی کاموں میں خلل پڑ رہا ہے اور دن بدن مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ حقیقت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں منظور شدہ کاموں کی تفصیلات لیکن عمل نہیں ہوا۔ رواں سال کے دوران آوارہمویشی، 2021-22 میں خواتین کے لیے گلابی ٹوائلٹ ،خراب سڑکیں۔،آلودہ سابرمتی ندی،میونسپل کارپوریشن کی تمام جائیدادوں پر سولر سسٹم، خواتین کے لیے گلابی بسیں ہوا کی آلودگی ٹریفک جام کو ہٹاناv.S. ہسپتال کی تزئین وآرائش ،اسکول کے بچوں کو سمارٹ فون دینا- بارش کے پانی کی نکاسی،زیڈس روڈ پر 30 بستروں کا نیا ہسپتال• وباء،بجٹ سال کے دوران بنیادی سہولت کے کام مکمل کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:'دیوالی کے تہوار کے دوران اسٹریٹ وینڈرز اور ہاکرز سے روزگار چھیننے کی کوشش'

ان کا کہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ بی جے پی کے پاس ترقیاتی منصوبوں کی کمی ہے۔ان کی عوام مخالف پالیسی سے عام لوگ اب چکے ہیں کیونکہ انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details