واضح رہے کہ بدرالدین شیخ کو گذشتہ کئی دنوں سے ایس وی پی میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا، ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر 17 اپریل کو سامنے آئی تھی، اس وقت سے ان کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی اور آج ان کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔
کانگریس کے رہنما بدرالدین شیخ کا کورونا سے انتقال - congress leader badruddin sheikh dies with coronavirus in gujarat ahmedabad
ریاست گجرات میں کورونا وائرس تیزی سے برھتا ہی جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ سیاسی رہنما بھی کورونا کے قہر سے نہیں بچ سکے ہیں۔ کچھ دن پہلے کانگریس کے کارپوریٹر بدرالدین شیخ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ چنانچہ وہ گذشتہ دس دن سے کورونا کا علاج کرا رہے تھے، جن کا آج کورونا وائرس کے باعث ایس وی پی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔
کانگریس رہنما بدرالدین شیخ کا کورونا سے انتقال
بتا دیں کہ بدرالدین شیخ کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، اسی وقت انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ سابق اے ایم سی اپوزیشن رہنما اور کانگریس کارپوریٹر بدرالدین شیخ کو ایس وی پی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ جہاں ان کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔