احمد آباد: گجرات کی جمال پور کھاڑیہ سیٹ پر کانگریس کے عمران کھیڑا والا نے جیت درج کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دی ہے۔ اس سیٹ پر مجلس اتحادالمسمین کے امیدوار صابر کابلی والا کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کرسکے۔ Congress Candidate Imran Khedawala
Imran Khedawala Won کانگریس کے عمران کھیڑا والا گجرات انتخابات میں ایک بار پھر کامیاب - Gujarat Assembly Election result
جمالپور کھاڑیہ سے کانگریس کے امیدوار عمران کھیڑا والا ایک بار پھر سے ایوان اسمبلی میں پہنچے ہیں۔ انہیں 58 ہزار 235 ووٹ ملے۔ Gujarat Assembly Election Result
ووٹ شماری کے 15 ویں راؤنڈ کے اختتام پر کانگریس کے عمران کھیڑا والا کو مجموعی طور 58 ہزار 235 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ ان کے قریبی مد مقابل اور موجودہ اسمبلی ممبر بھوشن بھٹ 44 ہزار 649 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں سب سے زیادہ نظریں مجلس اتحاد المسلمین کے صابر کابلی والا پر تھیں جنہوں نے 15 ہزار 685 ووٹ حاصل کئے۔
اس درمیان کانگریس کا الزام ہے کہ صابر کابلی والا کو مسلم ووٹ تقسیم کرنے کیلئے ایم آئی ایم نے میدان میں اتارا تھا تا کہ بی جے پی کی بالواسطہ مدد کی جاسکے۔ الیکشن مہم کے دوران ووٹروں کو بتایا گیا کہ مجلس کو ووٹ دینے سے مسلم ووٹ کی تقسیم کے نتیجے میں صرف بھاجپا کو فائدہ ہوسکتا ہے چنانچہ اکثر ووٹرز نے مجلس کے امیدوار کو نظر انداز کیا۔