اردو

urdu

By

Published : Mar 12, 2020, 11:22 PM IST

ETV Bharat / state

گجرات راجیہ سبھا الیکشن کے لیے کانگریس کے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان

گجرات کی چار سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے آج شام کانگریس کمیٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

گجرات راجیہ سبھا الیکشن کے لیے کانگریس کے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان
گجرات راجیہ سبھا الیکشن کے لیے کانگریس کے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان

کانگریس نے شکتی سنگھ گوہل اور بھرت سنگھ سولنکی کو راجیہ سبھا الیکشن کے لیے میدان میں اتارا ہے۔

گجرات راجیہ سبھا الیکشن کے لیے کانگریس کے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان

دراصل 13 مارچ یعنی کل راجیہ سبھا الیکشن کے لیے تمام امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنا ہے ایسے میں ایک روز قبل آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی نے گجرات میں ہونے والی راجیہ سبھا الیکشن میں کانگریس کے سینیئر ترجمان شکتی سنگھ گوہل اور سابق گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر بھرت سنگھ سولنگ کو امیدوار بنایا ہے۔

موجودہ دور میں گجرات اسمبلی کی 182 سیٹیں ہیں۔ اس اسمبلی میں 103 ایم ایل ایز بی جے پی کے اور کانگریس کے 73 ایم ایل ایز ہیں وہیں بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کے دو اور این سی پی کے ایک رکن ا سمبلی ہے جبکہ دو سیٹیں خالی ہیں۔

واضح رہے کہ پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 13مارچ ہے پرچہ نامزدگی کی جانچ 16 مارچ اور امیدواری پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ 18 مارچ ہے لہذا 26 مارچ کو راجیہ سبھا الیکشن ہوگا جس میں صبح نو بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ کی جائے گی۔

بتا دیں کہ گجرات راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے 26 مارچ کو انتخابات ہوں گے ان میں بی جے پی کے چنی بھائی گوہل،لال سنگھ وڈودریا، شمبھو پرساد تنڈیا اور کانگریس کے مدھو سدن مستری کا ورکنگ پریڈ ختم ہونے والا ہے. یعنی بی جے پی کے تین اور کانگریس کی ایک سیٹ کے لیےراجیہ سبھا انتخابات ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details