ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے حالات بے قابو ہوتے جا رہا ہے کیونکہ گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3522 ہوگئی ہے۔
گجرات میں 1278 کورونا کیسز کی تصدیق گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1335 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اسی ضمن میں گجرات میں کورونا وائرس کے 1278 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے گجرات میں اب تک کل 147951 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 127923 ہوگئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1266 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1278 نئے معاملوں کی تصدیق واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16487 معاملے ایکٹیو ہیں ان میں سے 81 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16506 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 4858505 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 176 احمدآباد میں 169 وڈودرا میں 82 گاندھی نگر میں 24 بھاونگر میں 18 بناس کانٹھا میں 31 راج کوٹ میں 88 سریندر نگر میں 24 پاٹن میں 23 امریلی میں 34 جام نگر میں 65 اور مہسانہ میں 39 جبکہ کَچھ میں 20 معاملے درج ہوئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3522 ہوگئی ہے واضح رہے کہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 14.11 فیصد، تاہم شفایابی کی شرح 84.34 فیصد ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد بتائی جارہی ہے۔