ریاست گجرات کے وڈگام تعلقہ کے دلوانہ میں ہندو مندروں کو چلانے والے دلوانا دیوستھان ٹرسٹ اور گرام پنچایت نے گاؤں کے مشہور ورندا ور مہاراج مندر میں افطار کا اہتمام کرتے ہوئے گاؤں میں مذہبی امن کو فروغ دینے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ بناسکنتھا ضلع کے وڈگام تعلقہ میں برسوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی جاتی رہی ہے۔ یہاں ہندو اور مسلم معاشرہ کے لوگ ایک ساتھ مل کر رہتے ہیں۔ ہندو تہواروں کے دوران اس علاقے میں مسلم کمیونٹی Muslim community بھی پیش پیش رہتی ہے۔ وہیں محرم اور نوراتری کے موقع پر یہاں کے لوگ پرامن ماحول میں ایک دوسرے کے تہواروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
Communal Harmony in Dalwana: مندر میں افطار کا اہتمام کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی گئی یہ بھی پڑھیں:
Communal Harmony on Display in Gaya: گیا میں روزہ رکھ کر رام نومی کا جھنڈا بنارہے ہیں مسلم کاریگر
رمضان کے مقدس مہینے Holy Month of Ramadan میں شری دلوانا دیوستھان ٹرسٹ Shri Dalwana Devasthan Trust اور دلوانا گرام پنچایت کے سرپنچ بھوپت سنگھ ہادیول نے گاؤں کی مسلم آبادی کے لیے مشہور شری ورندا ویر مہاراج کے مندر میں روزہ کھولنے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر وڈگام کے سابق ایم ایل اے منی واگھیلا، سماجی رہنما حیات خان بہاری اور دیگر موجود رہے۔ گاؤں کی مسلم برادری اور وہاں موجود ہندوؤں نے گاؤں کے بھائی چارے کی شاندار مثال پیش کی۔ واضح رہے کہ بناسکنتھا ضلع کے وڈگام تعلقہ کے دلوانا گاؤں میں 100 سے زیادہ مسلمانوں نے ورندا ویر مہاراج کے مندر پر روزہ کھولا اور وہاں نماز ادا کی۔