اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: 'مہا نامی' کے خطرات سے نمٹنے کے لیے میٹنگ - ترقیاتی افسر ارون مہیش بابو کی موجودگی میں ایک میٹنگ

مہانامی طوفان کی پیشن گوئی کے بعد احمد آباد ضلع کے ترقیاتی افسر ارون مہیش بابو کی موجودگی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

مہا نامی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے میٹنگ

By

Published : Nov 7, 2019, 1:22 PM IST

احمدآباد کلیکٹر آفس میں رکھی گئی اس میٹنگ میں مختلف افسران کو مدعو کیا گیا اور مہا نامی طوفان سے نمٹنے کی تیاری پر بات چیت کی گئی۔

مہا نامی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے میٹنگ، دیکھیں ویڈیو

مہانامی طوفان کے خطرات پر ضلع کے ترقیاتی افسر ارون مہیش بابو نے بتایا کہ 'مہانامی ' طوفان کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کے پیش نظر ہر صوبے اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمد آباد ضلع کے کنٹرول روم نمبر-07927560511 پر کسی سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور ڈیلٹا اسکواڈ کو بیک اپ کی سہولت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوراشٹر میں طوفان کا اثر زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم بارش کی پیش گوئی کی وجہ سے ضلع احمد آباد میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
واسنا بیریج کی آبی سطح کو بھی137 فٹ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی کل گجرات پہنچ چکی ہیں۔ چھ اضافی ٹیمیں شامل ہیں، جن میں سے ایک احمد آباد کے لیے تیار کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اس آپریشن سے وابستہ تین افسران بھی رہیں گے۔

ارون مہیش بابو نے مزید کہا کہ اس موقع پر کوئی جانی نقصان نہ ہو اور بروقت مدد ملےاس مقصد کو لے کر ایمبولینس، فائر اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طوفان کے وقت متاثرین کو فوڈ پیکٹوں کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی سول سپلائی ڈیپارٹمنٹ اور رضاکارانہ اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details