اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں شدید سردی - cold in Gujarat

شمالی بھارت میں جاری برفباری گجرات کے موسم پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ گجرات میں شمالی مشرق سے چلنے والی تیز ہواؤں سے ٹھنڈی میں کافی اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب جمعرات کو گجرات کے نلیہ شہر میں سردی نے گزشتہ 10 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Record rise in cold in Gujarat
گجرات میں ٹھندی نے توڑا 10 سال کا ریکارڈ

By

Published : Dec 19, 2020, 2:36 PM IST

سال 2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب گجرات میں دسمبر مہینے میں اتنا کم درجہ حرارت درج کیا جا رہا ہے۔

گجرات کے محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دن تک سوراشٹر کے کچھ حصوں میں سرد لہر جاری رہے گی۔ آئندہ دو دن کے بعد درجہ حرارت میں کچھ اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہء موسمیات کے افسر


واضح رہے کہ گجرات میں غیر موسمی بارش ہونے کے بعد گجرات میں گزشتہ 4 روز سے سردی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیئس تک کم ہوگیا ہے۔

احمدآباد میں آج درجہ حرارت 13.6 ڈگری درج کیا گیا تو آج نلیہ شہر میں 2.5 ڈگری درجہ حرارت، ڈیسا میں 10 ڈگری، بڑودہ میں 13.8 ڈگری اور سورت میں 15.6 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details