اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میں صفائی مہم کے لئے بیداری ریلی - میونسپل کارپوریشن

Clean City Campaign In Ahmedabad احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی مہم کو لے کر بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد لوگوں میں سوکھے اور گیلے کچڑے سے ہونے والی گندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بیدار کرنا ہے۔

احمدآباد میں صفائی مہم کے لئے بیداری ریلی
احمدآباد میں صفائی مہم کے لئے بیداری ریلی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 6:24 PM IST

احمدآباد میں صفائی مہم کے لئے بیداری ریلی

احمد آباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی مہم کو لے کر بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد لوگوں میں سوکھے اور گیلے کچڑے سے ہونے والی گندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بیدار کرنا ہے۔

ریلی کی قیادت کرنے والے سماجی کارکن برہان الدین قادری نے کہا کہ صفائی مہم کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی نے سال 2014 میں کی تھی۔ اس کے بعد سے پورے گجرات میں صفائی مہم رنگ لائی ہے لیکن آج بھی بہت سے علاقوں میں لوگوں کو اس بات کی معلومات نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ گیلا کچڑا اور سوکھا کچرا کس طریقے سے پھینکا جائے۔اس کے لیے کس طریقے کے ڈبوں کا اسعتمال کیا جائے ؟۔احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور شرشٹی فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ہم سے اس سلسلے میں رابطہ کیا۔ہم نے ساتھ مل کر صفائی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شرمک کانتی گارڈن میں بیت الخلاء، واش روم بنانے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ گلی گلی گھوم کر لوگوں میں سوکھے اور گیلے کچڑے کے درمیان فرق بتایا۔ اسے کس طریقے سے دیکھنا چاہیے اس کے لیے ڈبے کس طریقے سے الگ الگ رکھنا چاہیے اور اس کا کیا یوز ہوتا ہے ؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details