احمدآباد:گجرات کے ڈیڑھیا پاڑا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے چیتر وساوا نے تبدیلیٔ مذہب کے معاملے پر حال ہی میں عیسائیوں کی حمایت کی اور چیتر وساوا نے کہا کہ لوگوں کو پیسے دے کر مذہب تبدیل کرنے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ چیتر وساوا کے بیان کے بعد سیاست گرما گئی اور تبدیلیٔ مذہب کے معاملے پر چیتر وساوا کے اس بیان کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ من سکھ وساوا نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ ممبر آف پارلیمنٹ من سکھ وساوانے اس معاملہ پر کہا کہ قبائلی سماج کو لالچ دے کر عیسائی بنایا جا رہا ہے۔ عیسائی اور اسلام غیر ملکی مذاہب ہیں انہوں نے کہا کہ چیتر وساوا کہتے ہیں کہ لالچ دے کر مذہب تبدیل نہیں ہوتا لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ چیتر وساوا ہندو ہے یا کون ہیں؟ آج ملک میں قوم پرستوں کی حکومتہے اب تبدیلیٔ مذہب نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے ایم ایل اے چیتر مساوا نے عیسائیت کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں کوئی بھی شہری کسی بھی مذہب پر عمل کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: