اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگ لگنے سے بس جل کر خاک، مسافر محفوظ - Gujrat Fire news

گجرات میں كھیڑا ضلع کے محمود آباد علاقے میں ایک پرائیویٹ لکژری بس میں اچانک آگ لگ جانے سے بس جل کر راکھ ہو گئی۔ اس دوران بس میں سوار تمام مسافروں کو محفوظ بس سے اتار لیا گیا۔

آگ لگنے سے بس جل کر خاک
آگ لگنے سے بس جل کر خاک

By

Published : May 23, 2020, 8:28 PM IST

پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ وڈودرا-احمد آباد ایکسپریس ہائی وے پر مانكوا گاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ سے ڈیزل بھروانے جا رہی بس میں جمعہ کی دیر رات تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر کسی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ دو گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے لیکن اس وقت تک بس جل کر خاک ہو چکی تھی۔ اس دوران بس میں سوار ڈرائیور سمیت 28 مسافروں کو محفوظ نیچے اتار لیا گیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بس بنگلور سے جودھپور کی طرف جا رہی تھی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details