اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ahmedabad Municipal Corporation کانگریس کا احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے لئے اضافی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ

احمدآبادمیونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمراں بی جے پی کی جانب سے پاس کردہ بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اس میں تین سو کروڑ روپے کا اضافی بجٹ پاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے لئے 9482 کروڑ کا بجٹ پاس کیا گیا ہےBudget Passed In Ahmedabad Municipal Corporation

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے 9482 کروڑ کے بجٹ
احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے 9482 کروڑ کے بجٹ

By

Published : Feb 14, 2023, 6:18 PM IST

کانگریس کا احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے لئے اضافی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ

احمدآباد:گجرات کے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ گزشتہ دنوں جو بجٹ پاس کیا گیا تھا کانگریس نے اس میں مزید 253 کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس بجٹ میں احمدآباد کی ترقی ناممکن ہے۔ اس کے لئے احتجاج کیا جا رہا ہے اور کانگریس نے ترمیم شدہ 9735 کروڑ روپے کا اپنا بجٹ پیش کیا۔

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے 9482 کروڑ کے بجٹ

کانگریس کے رہنما شہزاد خان پٹھان نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات ملنی چاہئیں۔اس کے لئے ہم نے ترمیم و اضافہ کے ساتھ ہی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں خاص طور سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں موجود بی آر ٹی ایس کوریڈور کو دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اس کی وجہ سے ٹریفک میں کچھ راحت لوگوں کو مل سکے۔ سال 2007 سے 2023 تک میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ منظور کئے گئے بجٹ میں سے اب تک 23012 کروڑ روپے کی رقم کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اس عرصے میں مجموعی طور پر 84782.05 کا بجٹ پیش کیا گیا اس رقم کا تقریبا 30 فیصد استعمال اب تک نہیں کیا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں خواتین کاروباریوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بجٹ میں احمدآباد شہر میں موجود اسٹریٹ لائٹ پر سولر پینلز لگائے جائیں. احمدآباد میں نئے شامل ہونے والے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، مذہبی مقامات کی مرمت و تجدیدکاری، اسٹریٹ وینڈر پالیسی کا نفاذ اور شہر میں پارکنگ لاٹ بنانے پر زور دیا گیا ہے.

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے 9482 کروڑ کے بجٹ

یہ بھی پڑھیں:Ahmedabad Municipal Corporation احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے 9482 کروڑ روپے کا ترمیم شدہ بجٹ پیش کیا

ان کا کہنا ہے کہ احمدآباد کو منشیات سے نجات اور آزادی دلانے کے لئے بازآبادکاری سینٹر تعمیر کیا جائے. پی پیرانا میں موجود کچرے کے پہاڑ کو 6 ماہ کے اندر ہر ختم کیا جائے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details