اردو

urdu

ETV Bharat / state

BSF Nabbed Pakistani Intruder گجرات میں پاکستانی شہری بین الاقومی سرحد سے گرفتار - پاکستانی درانداز گرفتار

بارڈر سکیورٹی فورس نے جمعہ کے روز پنجاب میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد سے ایک پاکستانی شہری کو پکڑ لیا ہے۔ فی الحال سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام کی مشترکہ ٹیم گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

bsf-jawans-nabbed-a-pakistani-national-from-the-india-pakistan-border
گجرات میں پاکستانی شہری بین الاقومی سرحد سے گرفتار

By UNI (United News of India)

Published : Sep 24, 2023, 4:06 PM IST

Updated : Sep 24, 2023, 5:01 PM IST

گجرات:گجرات کےکچھ ضلع کے ہرمینالہ علاقہ سے ایک بار پھر باڈر سکیورٹی فورسز نے بھارتی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں اس پاکستانی شہری سے اُلّو برآمد ہوا ہے۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد پاکستانی شہری کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

پاکستانی شہری پکڑا گیا: بی ایس ایف کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار پریس ریلیز کے مطابق، بی ایس ایف کے اہلکار آج بھارت-پاکستان سرحد پر گشت کر رہے تھے، اس دوران سرحد کے قریب مشکوک سرگرمی دیکھی گئی۔ مشکوک سرگرمی کی اطلاع پر بی ایس ایف کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ہرمینالہ کے شمالی سرے سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا۔

بھارت میں دراندازی کی وجہ:بی ایس ایف کے جوانوں کے ہاتھوں پکڑے گئے مشتبہ پاکستانی کی شناخت محبوب علی ولد محمد یوسف ساکن سیرانی ضلع بدین سندھ کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار شخص کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس کے قبضے سے ایک اُلّو بھی برآمد کیا گیا۔ پاکستانی نوجوان نے مزید بتایا کہ وہ پرندے اور کیکڑے پکڑنے کے لیے بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:Pakistani Citizen Arrest in Amritsar بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کو گرفتار کر پاک رینجرز کے حوالے کیا

Last Updated : Sep 24, 2023, 5:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details