احمدآباد: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت کے دو روزہ دورے پر آج صبح احمدآباد ایئرپورٹ پہنچے۔ بورس جانسن کا گجرات کے گورنر اچاریہ دیورت اور وزیراعلی بھوپیندر پٹیل نے استقبال کیا Boris Johnson in India۔
بورس جانسن کے احمدآباد ایئرپورٹ پر آمد کے بعد وہ احمدآباد کی حیات ہوٹل کے لئے روانہ ہوئے۔ راستے میں ان کا ڈھول و نگارے سے استقبال کیا گیا اور احمدآباد کی خوبصورت جھلک دکھائی گئی۔ وہ آج احمدآباد میں متعدد عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور کل دہلی میں پی ایم مودی سے ملیں گے۔ بورس جونسنگجرات کا دورہ کرنے والے پہلے برطانیہ کے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔ بورس جانسن گجرات میں آج سابر متی آشرم، گفٹ سٹی، اکشردھام مندر اور ہالول کے جے سی بی پلانٹ کا دورہ کریں گے۔
بورس جانسن نے اپنے ہندوستان دورے کے دوران سب سے پہلے احمدآباد کے گاندھی آشرم کا دورہ کیا ان کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود رہے۔