ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے رکھے گیے اس خون عطیہ کیمپ میں مسلم برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر قومی اتحاد کی مثال پیش کی۔ اس موقع پر خون عطیہ کرنے والے لوگوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کی مسکان برقرار رکھنے کے لیے اپنا قیمتی خون دیا ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ تھیلیسیمیا سے متاثر بچے ہمیشہ خوش رہے، تاہم ہمارا خون ان کے کام آرہا ہے اس لیے ہم بھی اپنے آپ کو بے حد خوش نصیب سمجھ رہے ہیں۔
احمدآباد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - تھیلیسیمیا متاثر بچوں کے لیے خون کا عطیہ کیا گیا
گجرات کے شہر احمدآباد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ہندو مسلم برادری کے لوگوں نے مل کر تھیلیسیمیا متاثر بچوں کے لیے خون کا عطیہ کیا۔
احمدآباد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
اسی ضمن میں احمدآباد کے ویجل پور پولس اسٹیشن کی جانب سے احمدآباد کے ورک والا پارٹی پلاٹ میں ایک بہترین بلڈ ڈوینشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تقریبا 400 یونٹ خون ملے۔
خون عطیہ کیمپ کے تعلق سے ویجل پور پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر ایل ڈی اڈودرا نے بتایا کہ احمدآباد محکمہ پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا متاثر بچوں کے لیے خون عطیہ کیمپ لگانے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے تحت احمدآباد کے ہر پولیس اسٹیشن میں خون کا عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔