اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر احمد آباد میں شجرکاری - Tree planting in Ahmedabad

احمد آباد میں بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے مختلف علاقوں میں شجرکاری کی گئی۔

راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر احمد آباد میں شجرکاری
راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر احمد آباد میں شجرکاری

By

Published : Aug 20, 2020, 9:06 PM IST

ریاست گجرات کے احمد آباد میں بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے مختلف علاقوں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ اور شجرکاری کی گئی۔

اس تعلق سے احمد آباد یوتھ کانگریس کے صدر بھومن بھٹ نے راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'راجیو گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے احمدآباد شہر کو ہرا بھرا بنانے کے لیے مختلف علاقے میں شجرکاری کی گئی ہے، تاکہ ماحولیات کو آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔

ویڈیو
وہیں ویجل پور یوتھ کانگریس کے صدر اعجاز خان پٹھان نے کہا کہ 'پوری دنیا پر گلوبل وارمنگ کا خطرہ منڈرا رہا ہے، ہوا پانی غدا خراب ہوتی جا رہی ہے، ماحولیات کو آلودگی سے نقصان پہنچ رہا ہے اس سے حفاظت کے لیے پورے جوہا پورا کو گرین جوہا پورا کلین جوہا پورا بنانے کے لیے آج راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر عوام میں پودے تقسیم کیے گیے ہیں اور مختلف مقامات پر دو سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے آخر میں راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شجر کاری کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details