ای ٹی وی بھارت ایپ ہر طرح کی خبروں کو عام آدمی تک پہنچانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ایسے میں آج رام مندر کی سنگ بنیاد اور بھومی پوجن پروگرام کو بھی سب سے تیز اپڈیٹ دینے والا ای ٹی بھارت ایپ پر سنگ بنیاد پروگرام کو احمدآباد کے بی جے پی رہنما اور سماجی کارکنان نے دیکھا ۔
ای ٹی وی بھارت ایپ پر رام مندر سنگ بنیاد پروگرام کا مشاہدہ
ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں بی جے پی رہنماء اور سماجی کارکن نے آج رام مندر کی سنگ بنیاد اور بھومی پوچن کی تقریب کو ای ٹی وی بھارت کی ایپ پر لائیو دیکھا۔اس بارے میں بی جے پی رہنما صوفی انور حسین شیخ نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت پر رام مندرکی سنگ بنیاد کی تقریب کو دیکھنا شاندار رہا اور اسے دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی۔
ای ٹی وی بھارت ایپ پر بی جے پی رہنماؤں نے دیکھا رام مندر سنگ بنیاد کا پروگرام
اسی درمیان بی جے پی رکن سکندر قریشی نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت کی ایپ کی مدد سے پورا پروگرام دیکھنا کافی مزے دار رہا۔رام مندر تنازعہ معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ہم ملک بھر میں امن و امنا برقرار رکھنے کی دعا کرتے ہیں۔