اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: بی جے پی کے رکن پارلیمان منسوخ وساوا نے استعفیٰ دیا - بھروچ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان

بی جے پی کے رکن پارلیمان منسوخ وساوا نے دعوی کیا تھا کہ رام جنم بھومی تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ 'ہمارے حق میں' دیا کیونکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے۔

گجرات: بی جے پی کے رکن پارلیمان منسوخ وساوا نے استعفیٰ دیا
گجرات: بی جے پی کے رکن پارلیمان منسوخ وساوا نے استعفیٰ دیا

By

Published : Dec 29, 2020, 4:03 PM IST

ریاست گجرات کے بھروچ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان منسوخ وساوا نے استعفی دے دیا ہے۔ دراصل منسوخ وساوا حال ہی میں اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا تھا کہ رام جنم بھومی تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ 'ہمارے حق میں' دیا کیونکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے۔

وہیں کانگریس نے اس کی مذمت کی اور منسوخ وساوا سے معافی مانگنے کو کہا۔ کانگریس نے منسوخ وساوا پر فرقہ وارانہ کشیدگی کو اکسانے کا الزام عائد کیا۔

تاہم بعد میں منسوخ وساوا نے کہا کہ وہ صرف اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ 9 نومبر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی حکومت (مرکز میں) کس طرح امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی نے ایسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور سیکشن کا افتتاح کیا

اس کے علاوہ انہوں نے گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی کو خط لکھا کہ گجرات میں قبائلی خواتین کی اسمگلینگ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details