اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجراتی اب لذیذ بریانی کھائیں گے بھی اور کھلائیں گے بھی - گجراتی اب لذیذ بریانی کھائیں گے بھی اور کھلائیں گے بھی

گجراتی ہمیشہ سے ہی نئے نئے پکوان کھانے کے شوقین رہے ہیں ایسے میں کوکنگ سیکھنے کا کریز روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

گجراتی بریانی

By

Published : Nov 19, 2019, 9:21 AM IST


وہیں گجراتیوں کو بریانی پکانے میں بھی کافی دلچسپی پیدا ہوئی ہے جسے مزید چار چاند لگانے کے لئے احمدآباد میں آئینہ تنظیم کے زیراہتمام ایک بریانی اسپیشیل کوکنگ ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔

خواتین کچن کی ذمہ داری اور اس میں بھی نئے نئے پکوان بنانے کی ڈیمانڈ سےکافی مرتبہ الجھن کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان پریشانیوں اور الجھنوں سے نجاب پانے کے لئے ماسٹر شیف جمیلہ وہرا نےمختلف اقسام کی بہترین بریانی بنائی اور اس کا فن دیگر خواتین کو سکھائیں۔

اس تعلق سے جمیلہ وہرا نے بتایا کہ 'زیادہ تر گجراتی لوگوں کو بریانی بنانی نہیں آتی ۔انہیں بریانی بنانا سکھانے کا کام میں نے شروع کیا ہے۔اسی لئے آج سبھی مجھے بریانی کوین کے نام سے جانتے اور پہچانتے ہیں۔'

گجراتی بریانی
بریانی ورکشاپ کی آرگنائزر بیلا منیار کا کہنا ہےکہ 'ہر ماہ ہم کسی نہ کسی پکوان کو سکھانے کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کرتے ہیں۔لوگوں کی پسند اور نئے کانسیپٹ کو مدںظر رکھ کر یہ ورکشاپ رکھا جاتا ہے جس میں آج لذیذ قسم کی بریانی بنانے کی ترکیب بتائی گئی'۔

اس بریانی اسپیشیل ورکشاپ میں حیدرآبادی بریانی، ویج ڈونگر بریانی، ہریالی بریانی، ساؤتھ انڈین بریانی، ویج بریانی پلاؤ، پنیر ٹکہ پلاؤ، کادو پیس پلاؤ، فنٹوس پلاؤ سیمت دیگر ڈیشیز سیکھ کر تمام خواتین کے چہرے خوشی سے کِھل اٹھے ۔
ورکشاپ میں موجود تمام خواتین نے دلچسپی سے بریانی بنانے کا طریقہ سیکھا اور کہا کہ 'ہم اسے اپنے اہل خانہ اور اپنے مہمانوں کو ضرور بنا کر کھلائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details