احمدآباد، گجرات :ہندو مسلم ایکتا سمیتی گجرات Hindu Muslim Ekta Samiti Gujarat کی جانب سے 26 ستمبر سے 4 اکتوبر تک رندھیک پور بلقیس بانو Bilkis Bano Caseکے گاؤں سے ایک پیدل مارچ ریلی نکالی جانے والی تھی۔ گجرات حکومت نے اسے نکالنے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد سے سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پانڈے بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لیے انشن پر بیٹھے اور 5 دن تک انہوں نے اپواس کیا اور اپنے گلے میں انہوں نے بلقیس بانو ہمیں معاف کرو، کا پلے کارڈ لگائے رکھا۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پانڈے سے ایکسکلوزیو بات چیت کی۔ Bilkis Bano forgive us to give justice to Bilqees is the main goal
Justice For Bilkis Bano بلقیس بانو ہمیں معاف کر دو بلقیس کو انصاف دلانا اصل مقصد - ڈاکٹر سندیپ پانڈے سے ایکسکلوزیو بات چیت
بلقیس بانو کے ساتھ ہوئی ناانصافی کے خلاف ہندو ومسلم ایکتا سمیتی کی جانب سے بلقیس بانو کے گاؤں رندھیک پور سے 26 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ایک پیدل مارچ ریلی نکلنے والی تھی لیکن گجرات پولیس نے اسے اجازت نہیں دی بلکہ ناکہ بندی کرتے ہوئے اس میں شامل ہونے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔ Sandeep Panday Exclusive interview
یہ بھی پڑھیں:
بعد ازاں 25 ستمبر کو گودھرا میں پیدل مارچ کے حوالے سے ہندو مسلم ایکتا سمیتی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی تھی اور گودھرا میں ہم ایک کونسلر کے گھر کھانا کھانے کے لیے رکے تھے اسی دوران رات کے 10 بجے پولیس کی درجنوں گاڑیاں پیدل چلنے والوں کی گرفتاری کے لیے کونسلر کے گھر پہنچی جس میں ہمارے لوگوں کو پولیس حراست میں لے لیا اور جس سے ناراض ہو کر ہزاروں لوگوں نے گودھرا میں ڈویژن پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا جس کے باعث پولیس کو تمام خواتین اور پیدل مارچ کرنے والے لوگوں کو رہا کرنا پڑا۔ لیکن پولیس نے ہمیں میں رندھیک پور گاؤں سے پیدل مارچ کرنے نہیں دیا بلکہ گودھرا سے 25 کلو میٹر دور کنکن پور تھانے میں لے گئے۔