اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bilkis Bano Rape Case جنسی زیادتی کے مجرموں کی رہائی کے خلاف بلقیس بانو سپریم کورٹ سے رجوع - بلقیس بانو جنسی زیادتی کیس

بلقیس بانو نے 11 مجرموں کی رہائی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ Bilkis Bano Approaches Supreme Court

Bilkis Bano Rape Case
گجرات فسادات متاثرہ بلقیس بانو

By

Published : Nov 30, 2022, 2:52 PM IST

دہلی: گجرات فسادات متاثرہ بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور 2002 کے گجرات فسادات میں ان کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کیا۔ بلقیس بانو نے سُپریم کورٹ کے مئی کے حکم کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی جس نے گجرات حکومت کو 11 مجرموں کو رہا کرنے کے لیے 1992 کے معافی قوانین کو لاگو کرنے کی اجازت دی۔ Bilkis Bano Rape Accused Release

بشکریہ ٹویٹر

بلقیس بانو کے وکیل نے اس معاملے کا ذکر چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے فہرست سازی کے لیے کیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس معاملے کی جانچ کریں گے کہ آیا دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے اور کیا انہیں ایک ہی بنچ کے سامنے سنا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات حکومت نے اس سال 15 اگست کو ان 11 افراد کو رہا کر دیا جنہوں نے گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ ان تمام مجمرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے تمام 11 مجرموں کو 2008 میں سزا سنائے جانے کے وقت گجرات میں رائج معافی کی پالیسی کے مطابق رہا کیا گیا تھا۔

مارچ 2002 میں 27 فروری 2002 کے گودھرا واقعے کے بعد، جس میں سابرمتی ایکسپریس پر ہجوم کے حملے کے بعد 59 افراد کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا تھا، بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اس کے خاندان کے 14 افراد بشمول ان کی تین سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ جس وقت بلقیس بانو کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی تب وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھیں۔(اے این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details