جگدیش ٹھاکر نے احمدآباد میں منعقدہ گجرات کانگریس اقلیتی سدبھاونا سملین میں کہا کہ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ ملک کی جائیداد پر پہلا حق اقلیتوں کا ہے اور آج بھی کانگریس بیان پر قائم ہے۔ پروگرام کے دوران گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکر بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی کے پاس آج کا کارکن نہیں ہیں۔ تمام پروگرام حکومت کے خرچ پر ہو رہے ہیں۔ جگدیش ٹھاکر نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ریاست میں اقلیتوں کے بیس ہزار سے زیادہ ووٹ والی تمام 60 سیٹوں پر پروگرام کیا جائے گا۔ اقلیت کے ہر فرقے اور جماعت کو اس میں مدعو کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کے ووٹر ووٹ نہیں دیتے اس لیے وہ اقتدار میں نہیں آپا تے۔
Gujarat Assembly Election: انتخابات سے قبل کانگریس نے کی اقلیتوں کو رجھانے کی کوشش
گجرات میں اسمبلی انتخابات Gujarat Assembly Election ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے مسلمانوں کو رجھانے کے لیے کانگریس مائنارٹی ڈیپارٹمنٹ کمیٹی Congress Minority Committee کی جانب سے سدبھاونا سمیلن Sadbhavna Sammelan کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکر نے اقلیتوں کے تعلق سے بیان دیا۔
گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس نے کی اقلیتوں کو رجھانے کی کوشش
واضح رہے کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی حرکت میں آ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین بھی الیکشن لڑنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ایسے میں اگر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مین الیکشن لڑتی ہے تو کانگریس کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ اس لیے اب کانگریس اقلیتوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس طرح کے پروگرام منعقد کرکے اقلیتوں کو رجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔