اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات کے تمام بار ایسوسی ایشنز کےلئے انتخابات - احمدآباد میں واقع ہائی کورٹ

Bar Councils Election Held In Ahmedabad ریاست میں 272 بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے۔ ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر اور سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں کے لیے آج ووٹنگ ہوئیں ۔انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر ہنگامہ ہونے کی اطلاع ہے۔

گجرات کے تمام بار ایسوسی ایشنز کےلئے انتخابات
گجرات کے تمام بار ایسوسی ایشنز کےلئے انتخابات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 5:34 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع ہائی کورٹ کے 272 بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے۔ ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر اور سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں کے لیے آج ووٹنگ ہوئیں ۔آج ووٹنگ ہوئی گجرات ہائی کورٹ میں ووٹنگ کے دوران ہنگامہ برپا ہو گیا۔حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرتھوی سنگھ جاڑجہ پولنگ کے دوران سابق سیکرٹری امی بین پٹیل کے ساتھ بدتمیزی کی۔اس کو لے کر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ سابق صدر اور بی جے پی کے سابق ایم ایل اے یتین اوجھا نے وکلا سے رابطہ کیا تھا۔ ان کے حامی پرتھوی سنگھ جاڑیجہ کے حق میں ووٹ دینے کے لیے زور دے رہے تھے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چند وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عام اجلاس میں کانگریس کارپوریٹرس نے واک آؤٹ کیا

اس کے علاوہ گاندھی نگر میں بھی اس وقت تنازع کھڑا ہو گیا جب انتخابات کے دوران امیتا واگھیلا کا فارم منسوخ کر دیا گیا اور دو دن پہلے ان کے پوسٹر پھاڑ دیے گئے تھے۔انتخابات کے لئے آج صبح دس بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ووٹوں کی گنتی پانچ بجے کے بعد شروع ہوگی۔ ووٹنگ 90 فیصد تک ہوئی اور اس الیکشن کے نتائج دیر رات تک آنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details