اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں بینک ہڑتال سے 15 ہزار کروڑ کا کاروبار متاثر

بینکوں کے انضمام اور کچھ دوسری چیزوں کی مخالفت میں منعقد آل انڈیا بینک امپلائز یونین اور دیگر بینک ایمپلائیز فیڈریشن آف انڈیا کی ملک بھر ہڑتال کی وجہ سے گجرات میں ایک ہی دن میں تقریباً 15 ہزار کروڑ کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔

گجرات میں بنک ہڑتال سے 15 ہزار کروڑ کا کاروبار متاثر

By

Published : Oct 22, 2019, 10:39 PM IST

اس ہڑتال میں بھارتی اسٹیٹ بینک اور انڈین اوورسیز بینک نے شرکت نہیں کی۔

ماہا گجرات بینک امپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جنک راول نے یو این آئی کو بتایا کہ ریاست بھر کے تقریبا 4 ہزار بینک شاخوں کے 25 ہزار ملازمین نے ہڑتال میں شرکت کی۔اس سے 15 ہزار کروڑ روپے کا بینک کام کاج متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بینک کے اہلکاروں نے جگہ جگہ احتجاج کیا۔ مسٹر راول نے کہا کہ اہم مخالفت تو بنکوں کے انضام کے سلسلے میں تھی اور اس کے علاوہ بینک کا قرض لے کر واپس نہ لوٹانے والوں کو قصوروار قرار دے کر وصولی کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔ بینکوں میں غیر ضروری سروس ٹیکس لیے جانے کی بھی مخالفت کی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details