احمد آباد:احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈسپوزل کپ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب پلاسٹک کے بیگ تھیلی کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے اس تعلق سے ایک سرکولر بھی جاری کیا ہے۔ اس طرح ڈسپوزیبل کپ کے بعد پلاسٹک بیگ پر بھی احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے پابندی عائد کر دی جس کے ساتھ میڈیکل اسٹور کے مالکان بھی پلاسٹک کے بیگ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ 120 مائکرون سے کم پلاسٹک کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے حکم کے بعد اس سلسلے میں کارروائی کی جائے گی۔ اس کے لیے مستقبل میں سبزی بیچنے والے سبری فروش بھی پلاسٹک کے تھیلے استعمال نہیں کرسکیں گے۔ اس تعلق سے پانچ فروری تک تاجروں کو سمجھایا جائے گا جس کے بعد ان پر کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
- Plastic Ban in Ahmedabad احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ڈسپوزل کپ و پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگائی
غور طلب ہو کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایسا فیصلہ اللہ شہر میں صفائی کو برقرار رکھنے اور سنگل یوز ا پلاسٹک کے استعمال کم ہو جس سے آلودگی کو کم ہوتی اس کے لیے اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں 20 جنوری تک تمام چائے کی دوکانوں پر پلاسٹک کے ڈسپوزل کپ اور اور پان کے گلوں پان پر لپٹی جانے والے پنی کا استعمال نہ کرنے کی کی ہدایت دی گئی تھی۔ اور اگر اس کے بعد بھی پلاسٹک کے ڈسپوزل گلاس اور پلاسٹک کی پنی کا استعمال کیا گیا تو چائے کی دوکان اور پان کی دکان کو سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔