گجرات میں عیدالاضحی سے قبل گجرات پولیس نے ایک سرکلیولر جاری کیا ہے جس میں بھینسوں اور ان کی نسل کو ذبح کرنے والوں کو کو پاسا ایکٹ کے تحت سزا دی جاے گی۔ اس سرکیولر کو بدلنے کے تعلق سے جمعیت علماء ہند گجرات نے ڈی جی پی کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔دراصل گجرات پولس نے 11 مئی کو ایک سرکلیولر جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ گجرات اینیمل پروٹیکشن ایکٹ 1954 کے تحت بھینس بھی گائے کی نسل میں شمار کی جاتی ہے اسی لیے بھینسوں کو بھی گجرات کے جانوروں کے تحفظ ایکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ Ban on Slaughter of Buffaloes in Gujarat
Ban on Slaughter of Buffaloes in Gujarat: عیدالاضحی سے قبل گجرات میں بھینسوں کے ذبح کرنے پر لگائی گئی پابندی
گجرات پولس نے 11 مئی کو ایک سرکلیولر جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ گجرات اینیمل پروٹیکشن ایکٹ 1954 کے تحت بھینس بھی گائے کی نسل میں شمار کی جاتی ہے اسی لیے بھینسوں کو بھی گجرات کے جانوروں کے تحفظ ایکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔Ban on Slaughter of Buffaloes in Gujarat
یہ بھی پڑھیں: Owaisi on Gyanvapi Masjid: گیان واپی مسجد سروے کا ویڈیو لیک، اسدالدین اویسی کی تنقید
اس سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ 1954 کے اینیمل پروٹیکشن ایکٹ کے مطابق بھینس اور ان کی نسل کو غیر قانونی طریقے سے قتل کرنے والوں پر پاسا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس سرکیولر کے تعلق سے جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد انصاری نے کہا کہ سرکلر کے تعلق سے ہم نے جمعیت علمائے ہند کی جانب سے گجرات کے ڈی جی پی اور پولیس کمشنر کو مکتوب بھیجا ہے اور اس میں لکھا ہے کہ یہ جو سرکلیولر پر جاری کیا گیا ہے وہ سراسر غلط ہے 'بھینس اور بھینس کی نسل پر کہیں بھی پابندی نہیں لگائی گئی ہے تو یہاں پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے اور گجرات میں تو پہلے سے ہی گائے اور گائے کی نسل پر پابندی عائد ہے۔ دستور میں جو ہم کو حق دیا ہے اسے چھیننے کی کوشش نہ کی جائے ایسے میں ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سرکلیولر منسوخ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سرکیولر منسوخ نہیں کیا گیا اور بقر عید سے پہلے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا تو ہم قانونی چارہ جوئی کریں گے۔'
TAGGED:
گجرات اینیمل پروٹیکشن ایکٹ