گجرات میں تمام مذہبی سرگرمیوں پر پابندی - مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد
لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانے کے لیے ریاست گجرات میں اب تمام مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گجرات میں تمام مذہبی سرگرمیوں پر پابندی
ریاست گجرات میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھنے مل رہا ہے۔ لہذا پولیس اور حکومت تمام لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل بھی کر رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت نے ہر قسم کی مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔