اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bajrang Dal Activists on Gujrat Congress: بجرنگ دل کارکنوں نے گجرات کانگریس کا نام مٹا کر حج ہاوز لکھا - گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکر

بجرنگ دل کے کارکنان نے احمدآباد میں واقع گجرات کانگریس کمیٹی کے باہر کانگریس بھون کا نام حج ہاوز لکھ دیا اور کانگریس بھون کے باہر لگائے گئے پوسٹر اور جگدیش ٹھاکر کے چہرے پر سیاہی پوت دی۔ Bajrang Dal Activists on Gujrat Congress

بجرنگ دل کارکنوں نے گجرات کانگریس نام کو مٹاکر حج ہاوز لکھا
بجرنگ دل کارکنوں نے گجرات کانگریس نام کو مٹاکر حج ہاوز لکھا

By

Published : Jul 22, 2022, 3:22 PM IST

احمد آباد:گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکر نے اقلیتوں کو رجھانے کے لیے ایک پروگرام میں اہم بیان دیا تھا جس کے بعد سے سیاست گرم ہوگئی۔ ایسے میں احمدآباد میں بجرنگ دل کے لوگوں نے کانگریس اور جگدیش ٹھاکر کے خلاف شرپسندانہ کارروائی کرتے ہو کانگریس بھون کا نام حج ہاوس لکھ دیا۔ Bajrang Dal Activists on Gujrat Congress

بجرنگ دل کارکنوں نے گجرات کانگریس کا نام مٹا کر حج ہاوز لکھا

آج صبح ہی بجرنگ دل کے کارکنان نے احمدآباد میں واقع گجرات کانگریس کمیٹی کے باہر کانگریس بھون کا نام حج ہاوس لکھا۔ کانگریس بھون کے باہر لگائے گئے پوسٹر اور جگدیش ٹھاکر کے چہرے پر سیاہی پوت دی۔ بجرنگ دل نے یہاں ایک پوسٹر لگایا جس میں لکھا تھا کہ "آج سے کانگریس کمیٹی کا نام بدل کر حج ہاوس رکھ دیا گیا ہے۔"

واضح رہے کہ گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکر نے دو روز اقلیتی سدبھاؤنا سملین میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی بات کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ "ملک کی املاک پر پہلا حق اقلیتوں کا ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details