ان تمام ملزمین کی ضمانت کی درخواست کو احمدآباد سیشن کورٹ نے آج نامنظور کرتے ہوئے خارج کردیا ہے۔
احمدآباد سیسشن کورٹ سے ضمانت نامنظور ہونے کے بعد اب ملزمین کو گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل احمدآباد میٹرو پولیٹن کور نے چار ملزمین کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔
رمضان میں لاک ڈاؤن کے دوران احمدآباد میں پولیس پر پتھر بازی کرنے کا ایک معاملہ سامنے تھا، جس میں 27 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے عدالت نے پولیس سے سوال بھی کیا تھا کہ پتھر بازی کے مقدمہ کو قتل کی کوشش کا الزام کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟
کورٹ نے کہا تھا کہ اس طرح کے معاملے کے لیے کورٹ رایوٹنگ کی دفعہ کے تحت قصور وار درج کرتی ہے، لیکن اس میں ایسا کیا خاص ہے کی اس مقدمے کو قتل کرنے کی کوشش کے تحت درج کیا گیا ہے؟
عدالت میں پولیس نے ملزمان کی تاخیر سے پیشی کے معاملے پر جواب دیا تھا کہ ان تمام ملزمان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا ان کی رپورٹز کچھ تاخیر سے سامنے آئی، جس کے بعد ان چاروں ملزمین میں سے تین کی رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی۔
واضح رہے کہ آٹھ مئی کو شام 6:15 بجے احمدآباد کے شاہ پور علاقے میں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے والی آر اے ایف کی ٹیم کے جوانوں پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مشتعل بھیڑ نے پولیس پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد 27 ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا۔