گجرات کے شہر احمدآباد سے تعلق رکھنے والی عائشہ نے 25 فروری کو سابرمتی ندی میں کود کر خود کشی کر لی تھی۔ عائشہ نے خود کشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو بنا کر اپنے شوہر کو بھیجا تھا، جو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہوا۔
عائشہ کے شوہر کو گجرات پولیس نے پالی سے گرفتار کیا تھا۔ اسے آج میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عائشہ کا شوہر عارف ولد بابو خان پالی میں اندرا کالونی کے علاقہ میں اپنی بہن کے گھر میں چھپا ہوا تھا۔ اس کی اطلاع گجرات پولیس کو ملی تو انہوں نے ٹرانسپورٹ پولیس کو اطلاع دی اور پیر کی دیر رات کو عارف کو مقامی پولیس نے گرفتار کیا۔
ٹرانسپورٹ نگر تھانہ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق بیوی کو پریشان کرنے اور خود کشی کے لیے اکسانے کے معاملہ میں گجرات پولیس عائشہ کے شوہر عارف کو تلاش کرنے کے لیے پالی آئی تھی۔