احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے شاہ عالم علاقے میں رہنے والا غریب خاندان کے بیٹے اویز علی نے نیٹ کے امتحان میں کامیاب ہو کر ایک مثال قائم کی۔ اس تعلق سے سید اویز علی سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے خصوصی گفتگو کی۔سید اویز علی نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین سال سے نیٹ کا امتحان دے رہا تھا۔اس میں وہ پاس بھی ہو جاتا تھا لیکن سیلف فائناس میں ایم بی بی ایس کی 25 لاکھ سے زائد فیس ہونے کی وجہ سے وہ ایم بی بی ایس کی کالج میں داخلہ نہیں لے پا رہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ نیٹ امتحان میں پہلی مرتبہ 472 مارکس دوسری بار 423 مارکس اور اب تیسری مرتبہ میرے 548 مارکس آے ہیں جس کی وجہ سے اب مجھے سرکاری کوٹے میں ایڈمیشن ملنے کی امید ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ نیٹ کے نتائج سے میں کافی خوش ہوں اس کے لئے میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں میرے والد ایک کارخانے میں بلاک پرنٹنگ کا کام کر کے گھر کا خرچ چلاتے ہیں میری امی ہاوس وائف ہیں۔ انہوں نے میری تعلیم کے لئے کافی خرچ کیا ہے۔میرے حوصلے بڑھائیں ہیں وہ مجھے ڈاکٹر بنا چاہتے تھے۔ آج میں نے ان کا خواب پورا کیا ہے۔ اب میں ایک اچھا ڈاکٹر بنوگا اور لوگوں کی خدمت کروں گا -