اس تعلق سے دھرم جاگرتی کیندر تنظیم کے چیئرمین پرمود شاہ نے بتایا کہ 93 سے سال یہ پروگرام کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ لوگ مذہب، انسانی ہمدردی کا معنی سمجھ سکیں۔
بتا دیں کہ اس پروگرام میں گجرات کے مختلف شخصیات نے حصہ لیا اور اپنے طریقے سے مختلف عنوانات پر تقریر کی۔ پریوشن کے آخری دن گجراتی ادیب پدم شری ڈاکٹر کمار پال دیسائی اور گجرات کے مشہور صحافی بھوین کچھی نے شرکت کی تھی۔
دھرم جاگرتی کیندر کی جانب سے سماجی خدمتگاروں کو ایوارڈ سے نوازہ گیا وہیں دھرم جاگرتی کیندر پروگرام کے کنوینر اجے دوشی نے کہا کہ اس سال ہم نے ویاکھیان مالا کے ساتھ ساتھ گجرات میں اپنی سماجی خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے بھی نوازہ ہے اور 22 لوگوں کو ایوارڈ دیا اور ان کے کام کو دنیا کے سامنے رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج سردار دھام بھون کا افتتاح کریں گے
اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والے وقار احمد صدیقی نے کہا کہ میں ہر جگہ امن کا پیغام دیتا ہوں اس لیے میں سبھی کو قرآن شریف بطور ہدیہ دیتا ہوں، میری اس پہل کو سرہاتے ہوئے دھرم جاگرتی کیندر نے مجھے ایوارڈ سے نوازا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔'