ایک دن میں رکشا چلا کر چار تا پانچ سو روپے کمانے والا شخص آج پریشان حال ہے، ایسے ہی ایک رکشا ڈرائیور سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کی۔
ایک رکشے ڈرائیور کو جب لاک ڈاؤن 4 میں کچھ رعایت ملنے پر رکشا چلاتے دیکھا تو اس نے کہا کہ وہ اپنی ماں کو رکشا میں بٹھا کر ہسپتال لے جارہا ہے۔کنٹینمنٹ زون میں رکشا چلانے پر پابندی ہے باقی گرین زون میں ایک یا دو شخص کو بٹھا کر رکشا چلانے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ لیکن لاک داؤن کو 55 سے زیادہ دن گزر چکے ہیں جس سے ہمارا جینا دشوار ہو گیا ہے ہمارا رکشا ہی سہارا تھالیکن اب جو ملتا ہے کھا لیتے ہیں۔ بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حالانکہ لاک ڈاؤن 4 میں کچھ رعایت دیتے ہوئے گجرات میں کنٹینمنٹ زون کے علاوہ رکشا چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لیکن یہ چھوٹ تو دو روز پہلے ملی اس سے پہلے دیڑھ ماہ تک تو رکشا بند تھا۔