گجرات اے ٹی ایس اور انڈین کوسٹ گارڈ نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک پاکستانی کشتی، جس میں آٹھ افراد سوار تھے، کو حراست میں لیا۔
بھارتی آبی حدود میں پاکستانی کشتی سے 30 کلوگرام ہیروین ضبط، آٹھ گرفتار - Pakistani boat with 8 Pakistani nationals
یہ آپریشن بھارتی آبی علاقہ میں بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریب کیا گیا۔

بھارتی آبی حدود میں پاکستانی کشتی سے تیس کلوگرام ہیروین ضبط، آٹھ گرفتار
ذرائع کے مطابق کشتی سے 30 کلوگرام ہیروین برامد ہوئی ہے۔ یہ گرفتاریاں بھارتی آبی حدود میں بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن کے قریب کی گئی۔
اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے آج ایک کشتی کو 8 پاکستانی شہریوں اور 30 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ پکڑ لیا، یہ آپریشن بھارتی آبی علاقہ میں بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریب کیا گیا۔