اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: 20 ستمبر کو اسد الدین اویسی کا گجرات دورہ - گجرات اسمبلی انتخابات 2022

گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسدالدین اویسی گجرات کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ان کے ساتھ اورنگ آباد سے ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل بھی ہوں۔

Asaduddin Owaisi
Asaduddin Owaisi

By

Published : Sep 19, 2021, 4:36 PM IST

آئندہ برس ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور اسی تناظر میں ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدر اویسی کل یعنی 20 ستمبر کو گجرات کا دورہ کرنے والے ہیں۔

دانش قریشی,ترجمان، ایم آئی ایم گجرات یونٹ

اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات یونٹ کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ اسدالدین اویسی 20 ستمبر صبح 7 بجے احمدآباد ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔ اس کے بعد ساڑھے 9 بجے احمدآباد سینٹرل جیل جائیں گے۔ ساڑھے 11 بجے سابرمتی سینٹرل جیل سے ہوٹل لیمن ٹری جائیں گے اور دوپہر ڈھائی بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

اس کے بعد حضرت شاہ عالم سرکار درگاہ کی زیارت کریں گے۔ وہاں سے ساڑھے 5 بجے گجرات ٹوڈے پریس سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد سوا 7 بجے ٹاگور ہال میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ رات 10 بجے ہال سے واپس ہوٹل کے لیے روانہ ہوں گے اور 21 ستمبر کی صبح 7 بجے احمدآباد سے روانہ ہوکر اورنگ آباد پہنچیں گے۔

گجرات ایم آئی ایم ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ 'اسد الدین اویسی احمدآباد میں تقریباً 20 کلومیٹر لمبا روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس دوران سب سے پہلے وہ احمدآباد کی سینٹرل جیل میں بند عتیق احمد سے ملاقات کریں گے اور پھر ایک طویل روڈ شو کے دوران جگہ جگہ پارٹی کارکنان اسدالدین اویسی کا استقبال کریں گے۔ اویسی کے ساتھ رکن پارلیمان امتیاز جلیل بھی گجرات کا دورہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details