پنجاب اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی اب دسمبر 2022 میں ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں بھی قسمت آزمانے کے موڈ میں ہے اور اسی کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال 2 اپریل کو احمد آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران کیجریوال کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سمیت پارٹی کے دیگر بڑے رہنما ہوں گے۔ اروند کیجریوال اور بھگوت مان 2 اپریل کو احمدآباد ایسٹ میں روڈ شو کریں گے۔ Arvind Kejriwal to road show in Ahmedabad
Arvind Kejriwal road show in Ahmedabad: پنجاب جیتنے کے بعد عام آدمی پارٹی کی نظریں گجرات پر - احمد آباد میں اروند کیجریوال کا روڈ شو
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات Gujarat Legislative Assembly Election کے بعد سیاسی پارٹیاں ایکشن موڈ میں ہیں۔ دہلی اور پنجاب کے بعد عام آدمی پارٹی کی نظر اب گجرات پر ہے۔

احمد آباد میں اروند کیجریوال کا روڈ شو
یہ روڈ شو بابا صاحب امبیڈکر چوک سے احمد آباد کے بابو نگر میں نکول کھوڑیار مندر تک تقریباً چار کلومیٹر کا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 2022 گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی بی جے پی حکومت کے خلاف پوری طاقت سے لڑنے کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات Gujarat Legislative Assembly Election کے بعد سیاسی پارٹیاں ایکشن موڈ میں ہیں۔ دہلی اور پنجاب کے بعد عام آدمی پارٹی کی نظر اب گجرات پر ہے۔