اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: درگاہ کمیٹی کی مسلمانوں سے اپیل

گجرات کی مشہور درگاہ بھڑیاد پیر محمود شاہ بخاری کمیٹی نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ 30 جون تک کورونا وائرس کی وجہ سے درگاہ بند رہے گی اور کوئی بھی عقیدت مند 30 جون تک درگاہ میں تشریف نہ لائے۔

By

Published : Jun 7, 2020, 7:54 PM IST

درگاہ
درگاہ

گجرات میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، ان لاک ون ہونے کے دوران اور بھی زیادہ کورونا کے کیسز گجرات میں سامنے آرہے ہیں اور کل سے تمام مذہبی مقامات کے دروازے کھلنے والے ہیں۔

جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں عقیدت مند درگاہوں، مساجد میں دعائیں اور نماز ادا کرنے کے لیے آسکتے ہیں۔ ایسے میں گجرات کے دھولیرا میں موجود بھڑ یاد میں شاہ پیر محمود شاہ بخاری درگاہ جہاں ہمیشہ سے عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھنے ملتا تھا، وہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند تھی لیکن اب جب اس درگاہ کو کھولنے نے کی اجازت دی جا رہی۔

درگاہ کے مضافاتی علاقوں میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے کو مدنظر رکھتے ہوئے بھڑیاد درگاہ کمیٹی اور عرس کمیٹی نے 30 جون تک درگاہ کو عقیدت مندوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

درگاہ کے تمام دروازے پہلے جیسے ہی تالا لگا رہے گا، کورونا کا خطرہ کم ہونے کے بعد درگاہ کے دروازے کھولے جائیں گے اور وہاں دوبارہ رونق دیکھنے کو ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details