احمدآباد: انجمن اسلام ہائی اسکول کے پرنسپل ایم ایم غوری نے کہا کہ احمدآباد میں ہمارا 138 سال قدیم اسکول ہے ۔اسکول بچوں کی تعلیم و تربیت دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ بچے کھیل کے میدان میں آگے بڑھیں۔ اس لئے مختلف کھیلوں کو سکھاتی ہے اور قومی سطح کے کھیل مقابلوں میں یہاں کے بچے حصہ بھی لیتے ہیں.Anjum Islam High School Perform Well In Sport Maha Kumb In Ahmedabad
انہوں نے کہاکہ ایسے میں انجمن اسلام ہائی اسکول کے 150 سے زائد طلبا نے سال 2021 میں کھیل مہا کمبھ میں حصہ لیا تھا۔اس میں بچوں نے جوڈو، کراٹے، کشتی ،بوکسنگ ،ایتھلیٹک ،جیسے کھیلوں میں گولڈ میڈل تک حاصل کیا تھا. جمعہ بھائی ملک اسکول کے کوچ ہیں ۔وہ بچوں کو تربیت دیتے ہیں۔