اردو

urdu

By

Published : Oct 31, 2022, 9:24 PM IST

ETV Bharat / state

Sardar Vallabhbhai Patel Anniversary اگر سردار پٹیل نہ ہوتے تو بھارت کا نقشہ آج ایسا نہ ہوتا، امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی کے بعد ملک کو متحد کیا اگر وہ نہ ہوتے تو بھارت کا نقشہ آج ایسا نہ ہوتا۔ amit shah on sardar vallabhbhai patel

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سردار پٹیل ودیالیہ میں گجرات ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا، 'اگر سردار پٹیل نہ ہوتے تو بھارت کا نقشہ ایسا نہ ہوتا جیسا کہ آج ہے۔ لکشدیپ، انڈمان نکوبار، جوناگڑھ، جودھ پور، حیدرآباد اور کشمیر سردار پٹیل کی مضبوط قوت ارادی اور قیادت کی وجہ سے آج بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ آزادی سے قبل بھارت پر حکومت کر رہے برطانیہ نے بھی کہا تھا کہ اس کے حکمرانوں کے جاتے ہی یہ ملک ٹکڑوں میں بٹ جائے گا، لیکن سردار پٹیل نے ان تمام خدشات کو بے بنیاد ثابت کر دیا۔ انہوں کہا کہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا کہ انگریزوں کے جاتے ہی بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا لیکن سردار پٹیل نے ملک کو متحد کیا اور آج بھارت برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی 5ویں معیشت بن چکا ہے۔ amit shah on sardar vallabhbhai patel

سردار پٹیل نے دنیا کی سب سے پختہ جمہوریت کی بنیاد رکھنے کا کام کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل کے عدم تشدد کے نظریات بھی بہت حقیقی تھے اور انہوں نے ہر مسئلے کا حل تلاش کرکے شہرت حاصل کرنے کی خواہش کے بغیر نتائج لانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے لوگوں سے جرڑ کر انہیں سمجھا اور انہیں حب الوطنی کے جذبے سے متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک، حب الوطنی اور لوگوں کی حوصلہ افزائی، یہ صرف خیالات سے نہیں ہوتا اس کے لیے لوگوں سے تعلق، انہیں سمجھنے کی طاقت اور ان جیسا سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے اور سردار صاحب ان تینوں کا سنگم تھے۔وہ ایک کرما یوگی تھے جنہوں نے سخت محنت کی اور زمین پر تخیل کو محسوس کرنے کی کوشش کی۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے کسانوں کے استحصال اور تحریک کے خلاف مضبوط آواز اٹھائی اور ان کی قیادت کی۔amit shah on sardar vallabhbhai patel

انہوں نے کہا کہ یہ سردار پٹیل ہی تھے جنہوں نے ملک میں کوآپریٹو تحریک کو زمین پر اتارنے کا کام کیا۔ 1920-30 کی دہائی میں جب کسانوں کے استحصال کے خلاف آواز بلند ہوئی تو سردار پٹیل نے کسانوں کو متحرک کرتے ہوئے تحریکوں کی قیادت کی، جس کے بعد گاندھی جی نے انہیں سردار کا خطاب دیا۔

یہ بھی پڑھیں : Sardar Patel Birth Anniversary پی ایم مودی نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details