احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع بابو بھائی کی چالی کے لوگوں نے مبینہ الزام عائد کیا کہ کارپوریشن کی جانب سے انہیں نوٹس نہیں دی گئی، اور ان کے مکانات منہدم کیے جارہے ہیں، جس سے مقامی لوگ کافی پریشان ہوگئے ہیں، یاد رہے کہ اس چالی میں کثیر تعداد میں مسلمان آباد ہیں، اس کارروائی سے مسلمانوں کا کافی نقصان ہورہا ہے۔ AMC Teams Demolish Illegal houses In kalupur
نمائندہ ای ٹی وی بھارت روشن آرا نے کالوپور جاکر مقامی لوگوں سے بات چیت کی، جس میں مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم بابو بھائی کی چالی میں گزشتہ 80 برسوں سے مقیم ہیں، یہاں مسلم آبادی ہیں، کچھ دنوں قبل کارپوریشن نے یہاں موجود غیر قانونی دکانوں کو توڑنے کو کہا تھا، ہمیں ہمارے مکانات توڑنے کی کوئی نوٹس نہیں دی گئی، لیکن احمدآباد میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولیس کے افسران نے یہاں آکر ہماری دکانوں کے ساتھ ساتھ مکانات کو بھی منہدم کردیا، اب تک 35 سے زائد مکانات منہدم کیے جاچکے ہیں، اور بھی مکانات توڑے جارہے ہیں۔ AMCs Demolish Slum Dwellers