اس میٹنگ میں اب تک احمدآباد کے جو بھی کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز درج کیے گئے ہیں، اس کا جائزہ لیا گیا۔ تمام کیس نگیٹیو ثابت ہوئے ہیں۔ اس لیے فی الحال گجرات کے عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس ریویو میٹنگ میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین امل بھٹ نے کہا کہ 'ہم نے کارپوریشن کے تمام افسران اور ڈاکٹروں کے ساتھ کورونا سے حفاظت اور ایکشن پلان کے لیے ایک میٹنگ کی جس میں بتایا گیا کہ ابھی تک کوئی کورونا پوَزیٹیو کیس نہیں ہوا ہے، اس لیے اے ایم ٹی ایس اسٹینشن پر سینیٹائزر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑی اور ہم مسلسل اس تعلق سے عوام میں بیداری لانے کی مہم چلا رہے ہیں۔ حتی کہ اب ہاتھ ملانے کو ترک کرکے نمستے کہنے کا بھی ایک سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ کسی کے ہینڈ شیک سے کورونا سے بچا جا سکے۔ سبھی افسر ان کو ہدایت دی گئی ہے کہ احمدآباد کے لوگ کس طرح سے کورونا سے بچے، اس پر بیداری لائی جائے۔ گھر گھر جا کر بیدار کیا جائے اور ایئر پورٹ پر تمام مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے اس لیے ہسپتال بھی تیار کر دیا گیا ہے۔'