لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ایسے میں فرزندان توحید نے گھروں میں ہی نماز جمعۃ الوداع ادا کی۔
گھروں میں نماز ادا کرنے والے مولانا غلام سید نے بتایا کہ دنیا میں پہلی بار ماہ رمضان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد کے دروازے بند ہیں اور لوگوں کو گھروں میں ہی عبادت کرنا پڑ رہا ہے اور کورونا وائرس کی وبا اس حد تک پھیلی ہوئی ہے کہ لوگ گھروں سے باہر نکل نہیں رہے ایسے میں ہم نے ماہ رمضان کو پوری طرح گھروں میں رہ کر منایا گھروں میں عبادت کی اور اب رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کے جمعہ کی نماز بھی ہم نے گھروں میں فاصلوں کے ساتھ ادا کی۔