الپیش ٹھاکر کا یہ بیان کانگریس کی جانب سے انہیں رکن اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے اسپیکر کو رسمی طور پر عرضی دیے جانے کے ایک روز کے بعد آیا ہے۔
اس عرضی میں ان کے پارٹی چھوڑنے اور اس کے نامزد امیدوراوں کے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لینے کا ذکر کیا گیا ہے۔
گذشتہ اسمبلی انتخابات میں شمالی گجرات کی رادھنپور سیٹ کے فاتح ٹھاکر نے میڈیا سے کہا کہ ' انہوں نے طے کیا ہے کہ وہ اسمبلی کی رکنیت نہیں چھوڑیں گے اور پارٹی اگر انھیں جبراً ہٹائے گی تو اسے اس کے لیے نتائج بھگتنے کو تیار رہنا ہوگا۔ وہ اسمبلی کی رکنیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔'