اردو

urdu

ETV Bharat / state

موٹیرہ کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق چند دلچسپ حقائق - 63 ایکڑ اراضی پر محیط

احمد آباد کا سردار پٹیل موٹیرہ اسٹیڈیم 63 ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جو آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم سے بھی زیادہ ہے۔

موتیرہ کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق چند دلچسپ حقائق
موتیرہ کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق چند دلچسپ حقائق

By

Published : Feb 24, 2021, 3:33 PM IST

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو پیچھے چھوڑنے کے بعد موٹیرہ اسٹیڈیم اب دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بن گیا ہے۔ احمد آباد کے شہر سبرمتی میں واقع موتیرہ اسٹیڈیم کا افتتاح بدھ کے روز صدر رام ناتھ کووند کریں گے۔

موٹیرہ گراؤنڈمیںہندوستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔

یہ وسیع و عریض اسٹیڈیم نہ صرف احمد آباد کو دنیائے کرکٹ کے نقشہ پر نمایاں کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں جیسے فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، کبڈی، باکسنگ، لان ٹینس، ایتھلیٹک ٹریک، اسکواش، بلیئرڈز، بیڈ منٹن اور تیراکی کو بھی فروغ دے گا۔

اسٹیڈیم میں جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے علیحدہ سہولیات دستیاب ہونگی

موٹیرہ اسٹیڈیم کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق اور تفصیلات:

  • گجرات کے کرکٹ عہدیداروں کے مطابق نیا موٹیرہ اسٹیڈیم وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک خواب ہے۔
  • اس اسٹیڈیم کو پہلے ’’گجرات اسٹیڈیم‘‘ کے نام سے شروع کیا گیا تھا، لیکن بعد میں تحریک آزادی کے علمبردار کو خراج عقیدت کے طور پر اس کا نام ’’سردار پٹیل اسٹیڈیم‘‘ رکھا گیا۔ اب اسے وزیر اعظم مودی کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
  • بی سی سی آئی کے مطابق اسٹیڈیم کی تکمیل کے بعد موٹیرہ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بن جائے گا جس میں 1،10،000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جو آسٹریلیا کے ایم سی جی سے 10،000 زیادہ ہے۔
  • مجموعی طور پر موٹیرہ اسٹیڈیم دنیا کا دوسرا بڑا اسٹیڈیم ہوگا۔ شمالی کوریا کے شہر پیانگ یانگ کا رنگرادو مے ڈے اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جس میں بیٹھنے کی گنجائش 114،000 ہے۔
  • 63 ایکڑ اراضی پر محیط اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر 8 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ کیا گیا ہے جبکہ پرانے ڈھانچے کو مکمل طور پر منہدم کیا گیا۔
    اسٹیڈیم میں ریستوراں، جمنازیم اور پارٹی ایریا بھی شامل ہوگا
  • اسٹیڈیم کو جدید سائنسی بنیادوں پر ڈیزائن کیا گیا ہے اس میں ستون بالکل بھی نہیں ہیں، جس سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے کسی بھی مقام سے پورے گرائونڈ کا نظارہ کرنے میں کوئی شے حائل نہیں ہوگی۔
  • اسٹیڈیم کی ایک منفرد خصوصیت کرکٹ کے میدانوں میں معمول کے فلڈ لائٹس کے بجائے چھت پر ایل ای ڈی لائٹس ہیں۔ یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیزائن ہے۔
فلڈ لائٹس کے بجائے چھت پر ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے

سہولیات:

  • سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم میں ایک مرکزی کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ دو چھوٹے کرکٹ گراؤنڈ، 75 ایر کنڈیشن کارپوریٹ باکس اور جی سی اے ممبروں کے لئے ایک کلب ہاؤس ہوگا۔
  • اسٹیڈیم میں ریستوراں، جمنازیم اور پارٹی ایریا بھی شامل ہوگا۔
  • موٹیرہ اسٹیڈیم میں جسمانی طور معذور افراد کے لئے علیحدہ سہولیات دستیاب ہونگی۔
اسٹیڈیم کو جدید سائنسی بنیادوں پر ڈیزائن کیا گیا ہے اس میں ستون بالکل بھی نہیں ہیں

قابل ذکر ہے کہ سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اسی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف 1986–87 میں یہ ہدف حاصل کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details